بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کیخلاف ایکشن لے۔ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کیخلاف ایکشن لے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سکیورٹی کونسل کا کشمیرمیں استصواب رائے کا عہدتاحال پورانہیں ہوا کیونکہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سکیورٹی کونسل قراردادوں ، چوتھے عالمی جنیواکنونشن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرکی حیثیت،آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔
The UNSC commitment of a UN-supervised plebiscite in Kashmir remains unfulfilled as the Hindutva Modi govt brazenly violates UNSC resolutions, int humanitarian laws & int conventions incl 4th Geneva Convention; & commits war crimes by seeking to alter status & demography of IIOJK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کیخلاف جرائم کاارتکاب ہورہاہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کیخلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم پرثابت قدم ہے۔