Waqt News
Wednesday | May 25, 2022
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیراعظم شہبازشریف کا خیبرپختونخوا پولیس کے سب انسپیکٹر سحر گل کی شہادت پر اظہار تعزیت
  • پولیس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر شیلنگ، گاڑی کا گھیراؤ کر لیا
  • لانگ مارچ سے پہلے تحریک انصاف کے دو اہم رہنماوں کی گرفتاری
  • چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا: امریکی صدر جو بائیڈن
  • میکسیکو؛ ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 ہلاک
  • اسلام آباد اورلاہور میں پولیس کیجانب سے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری, 347 افرادکو حراست میں لیا
  • سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
  • سیاسی نعرے اور احتجاج کا حصہ نہ بنیں, قوانین کی پاسداری کریں :متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
  • عمران خان کا کل مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان
  • لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشیدکو گرفتارکرلیا
  • ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
  • عالمی بازار میں سوناسستا, پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا، رولا ای پے گیا: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
  • موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
  • پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، مختلف شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند
  • اجازت نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا دو ٹوک اعلان
  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی
  • فتنہ ٹولے کے شر سے حکومت عوام کو محفوظ رکھے گی:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
  • راستوں کی بندش ،گھروں پر چھاپے اور شہریوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے : اسلام آباد ہائی کورٹ
  • پولیس کا ذلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ
  • گرفتاریوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کی نہیں پاکستانی کی حیثیت سے کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
  • اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے 7 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے
  • عمران خان کو آنے دیں، عمران خان لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کررہے ہیں: مریم نواز
  • 'اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں رہی': عمران خان
  •  بلوچستان کے جنگلات کے  فائر آپریشن میں سہولیات کی فراہمی, ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں سرگرمِ عمل ہو گیا
  • کشیدہ سیاسی صورتحال: لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا
  • عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ
  • لانگ مارچ کے باعث 25 مئی کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • حکومت کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں من گھڑت اور قیاس آرائیاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Jan 05, 2022 | 20:09 8:09 PM, January 05, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں من گھڑت اور قیاس آرائیاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈیل کی باتوں کو بے بنیاد اور قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی اس طرح کی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اسی سے بات کریں کون ڈیل کررہا ہے ؟اس کے محرکات کیا ہیں؟، ایسی کوئی چیز نہیں، کوئی ایسی بات کرتا ہے تو اس کی تفصیلات اس سے ہی پوچھیں،اس پر جتنی کم بحث کی جائے اتنا ملک کے مفاد میں اچھا ہے،کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے ، اس کا مقصد حکومت، عوام اور اداروں کےد رمیان خلیج پیدا کرنا اور اداروں پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہے، ایسی تمام سرگرمیوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ان کے لنکس سے بھی آگاہ ہیں، یہ لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہوں گے،بھارت نے خطے کے امن کو دا وپر لگایا ہوا ہے، دہشت گردی کے نام پر معصوم کشمیریوں کونشانہ بنار ہا ہے،بھارت جنیوا اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے، بھارت ایل او سی پر بسنے والے بے گناہ لوگوں کو شہید کرچکا، پاکستان اور افغانستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، پاک، افغان بارڈر پر لگائی باڑ دونوں طرف کے عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 94 فیصد جبکہ پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 71 فیصد مکمل ہوچکا، ایک سے دوسری پوسٹ کے درمیان 7 سے 8 کلو میٹر کا فاصلہ ہے، باڑ لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوئے، افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین، انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے۔ بدھ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا پریس کانفرنس کا مقصد 2021کی صورتحال کاجائزہ لینا ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین 2003کے سیز فائر پرعملدرآمد کے حوالے سے فروری 2021میں روابط قائم ہوئے اس سمجھوتے کے تحت لائن آف کنٹرول پر پورا سال امن رہا، لائن آف کنٹرول پر رہائشی لوگوں کی روزمرہ زندگی میں بھی اس حوالے سے بہتری آئی، میں آج بارڈرز اور دیگر حوالوں سے بھی گفتگو کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ملٹری شپ کی طرف سے الزامات اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہا، ہندوستان اندرونی طور پر مذہبی انتہاپسندی کی طرف گامزن ہے، پہلے بھی بھارت لائن آف کنٹرول کے پاس بسنے والے کئی علاقوں کے لوگوں کو شہید کر چکا ہے، دوسری جانب بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے، بھارتی فوج نے نیلم ویلی کے پاس فیک انکاﺅنٹر کا ڈرامہ رچایا، بھارتی فوج دہشت گردی کے نام پر بے گناہ معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے،بھارتی الزامات پر ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم یوم حق خودارادیت پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائی کو چیک کرنا ایک چیلنج ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے اثرات پاکستان پر پڑے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کیا، پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ایک سے دوسری پوسٹ کے درمیان 7 سے 8 کلو میٹر کا فاصلہ ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین المیہ کو جنم دے سکتی ہے جبکہ پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 71فیصد مکمل ہوگیا ہے،یہ باڑ لوگوں کو تقسیم کرنے کےلئے نہیں بلکہ محفوظ بنانے کےلئے ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 78سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایکشن کیا گیا، باڑ لگانے میں ہمارے شہداءکا خون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد بہت منفرد نوعیت کا تھا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 60ہزار آپریشنز کئے گئے، پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی بارہ ہزار سے زائد بارڈر پوسٹیں موجود ہیں،بارڈر سیکیورٹی کو مستحکم کرنے کےلئے ایف سی کےلئے 67نئے ونگ قائم کئے گئے ہیں، افواج پاکستان کو سمگلنگ ،منشیات کی نقل و حمل پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے،پاک فوج کورونا پر قابو پانے کی کوششوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، سیکیورٹی الرٹ جاری کر کے دہشت گردی کے 70فیصد واقعات روکنے میں کامیابی ملی،2021میں 60ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، پاکستان میں انٹرنیشنل بیسز مقابلوں کا انعقاد ہوا، کچھ عرصے سے پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، ہم ایسی تمام سر گرمیوں سے آگاہ ہیں، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہوں گے، مہم چلانے کا مقصد عوام، اداروں اور حکومت کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان میں کسی بھی مسلح فرد یا گروہ کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے، جن علاقوں میں آپریشنز کئے گئے وہاں حالات بحال ہو رہے ہیں، 2021میں قبائل اضلاع میں ہسپتال، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بنائے گئے، تمام چیلنجز کے باوجود کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں خلل نہیں آنے دیا گیا، بلوچستان میں 199ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا آغاز ہو چکا ہے، تمام منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تا کہ یہ بروقت مکمل ہوں،کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، این سی او سی کے مطابق حفاظتی اقدامات سے ہی کورونا سے بچایا جا سکتا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کی کچھ چیزیں ناقابل قبول تھیں، اس کے جواب میں افغان حکومت نے کہا کہ ہم آپ کو ایک میز پر بٹھا رہے ہیں، افغان حکومت کو کہا تھا کہ اپنی سر زمین تحریک طالبان پاکستان کو استعمال نہ کرنے دیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں اندرونی اختلافات بھی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، نواز شریف کے ساتھ ڈیل کون کر رہا ہے؟ نواز شریف کے ڈیل کے محرکات کیا ہیں؟ کیا شواہد ہیں؟ڈیل کے حوالے سے تمام باتیں من گھڑت اور قیاس آرائیاں ہیں، یہ سب افواہیں ہیں، جتنی کم بات کریں گے وہ ملک کے مفاد میں بہتر ہو گی، سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ کو اس مسئلے سے دور رکھیں، اگر کوئی ڈیل کی بات کر رہا ہے تو اسے کہیں کہ تفصیلات بھی بتائے، شام کو پروگرامز میں کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ کر دیا وہ کر دیا، کالعدم ٹی ٹی پی نان سٹیٹ ایکٹر ہے، ہمارے افغانستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں، افغان حکومت کو کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے استعمال نہ ہو، کالعدم ٹی ٹی پی کوئی بڑا حملہ نہیں کر سکتی، ہم نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی حملے ناکام بنا دیئے، کوئی دورائے نہیں کہ ہر چیز میں معیشت کا عمل دخل ہے، معاشی چیلنجز نئے نہیں ہیں، پاکستان اور بھارت کے ڈیفنس کے بجٹ کا کوئی میچ نہیں ہے، ہم ہر طرح کے بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں، آرمی چیف نے پچھلی دفعہ جو بریفنگ دی اس حوالے سے وہ تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ان تمام صورتحال سے بہت جلد آزاد ہو جائیں گے، پاکستان ایئر ڈیفنس نے اپنے آپ کو پچھلے چند سالوں میں خود کو بہت زیادہ بہتر کیا ہے، معاشی چیلنجز دیکھتے ہوئے افواج نے ڈیفنس بجٹ کا اضافہ نہیں کیا،مسلح افواج نے مختلف انٹرنیشنل ایکسرسائز میں حصہ لیا، پاکستان میں انٹرنیشنل پیسز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، روس میں ورلڈ انٹرنیشنل باکسنگ میں ایک ہی سپاہی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،پروپیگنڈا کا ملکی سطح، انفرادی، سماجی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کچھ ایسے قواعد و ضوابط کی ضرورت ہے جس میں اس پروپیگنڈا کو ٹارگٹ کیا جا سکے اور جو پروپیگنڈا کرنے میں ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور ان پر قانون کی گرفت بھی مضبوط ہو سکے، اس مد میں حکومت پاکستان اقدامات کر رہی ہے، یہ پروپیگنڈا صرف پاکستان کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایسا مسئلہ ہے، ہم جیسے لوگ بھی بنا کسی تصدیق سے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں، ہمیں اس پر غور و فکر کرنا چاہیے، یہاں ایسے قانون موجود ہیں تا کہ ان کو انجام تک پہنچا سکیں۔

پولیس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر شیلنگ، گاڑی کا گھیراؤ کر لیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  •  جے ایس بینک فراڈ کیس:ملزمان کے بینک اکاونٹس منجمد ...

    Aug 09, 2021 | 13:36
  • ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس:ملزمان پر فرد جرم عائد

    Aug 09, 2021 | 15:09
  • سندھ ہائیکورٹ:ملزم حسن جنید کا نام ای سی ایل سے نکالنے ...

    Aug 09, 2021 | 16:08
  • وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پارٹی کا اندرونی معاملہ ...

    Aug 09, 2021 | 10:54
متعلقہ خبریں
  • پاکستان کی بھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنما محمد یاسین ...

    May 19, 2022 | 10:10
  • جو باتیں شوکت ترین نے مانیں، وہ میں نہیں مانوں گا۔ ...

    May 23, 2022 | 11:05
  • لندن: نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، عمران خان کی کرپشن ...

    May 12, 2022 | 00:47
  • نواز شریف نے حکومت ختم کی، سیاست بھی ختم کریگا، فرح ...

    Apr 28, 2022 | 00:18
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group