لاہور میں رات سے بادلوں کی برسات، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش

لاہور میں بھی رات سے بادلوں کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔لاہور میں سوموار کی رات شروع ہونے والی رم جھم رک رک کر جاری ہے جس سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری ہے۔