اسٹیٹ بینک بل ملکی سلامتی کے خلاف ہے، مسائل ایک جماعت حل نہیں کرسکتی: احسن اقبال

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا بل ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملاقات میں اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی میڈیا سے بات چیت کی۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے، مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔