سکیورٹی فورسز کا آپریشن: 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 گرفتار, پاک فوج کے 2 جوان شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین گرفتار ہو گئے ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 گرفتار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔