نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ، پاکستان پر برتری 250 رنز سے تجاوز کر گئی

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کیویز کو گرین کیپس پر 257 رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان کے 216 رنز بنا لیے ہیں، ٹام بلنڈل 58 اور بریسویل 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ٹام لیتھم 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ کین ولیمسن 41 رنز پر ابرار احمد کی بیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے ہنری نکولس کو 5 رنز پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔