عمران خان کی ملک ڈیفالٹ ہونے کی مہم ملک دشمنی پر مبنی ہے: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ملک ڈیفالٹ ہونے کی مہم ملک دشمنی پر مبنی ہے۔وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قرآن پا ک کی ذمہ داری اللہ تعالی ٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، وزیراعظم نے اغلاط سے پاک قرآن شریف کی طباعت سے متعلق کمیٹی قائم کی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مستند نسخہ عربی اور اردو ترجمے کے حوالے سے مرتب ہے، وزارت مذہبی امور ترجمے کے ساتھ مستندن سخے کی اشاعت کرے گی، قرآن پاک کامستند نسخہ ہرسطح پرحوالہ کےطورپراستعمال کیاجائےگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات ہوئے بھی تو وہ افغان حکومت سے ہوں گے، کسی بھی ایسی تنظیم سے جو عوام کے خلاف یا ریاست کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو وہ ناقابل قبول ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کہ کسی دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عبوری حکومت ہے اس سے بھی اس معاملے پر بات کی جائے گی، طالبان نے پاکستان سمیت پوری دنیا سے وعدہ کیا ہے کہ اپنی سرزمین دہشتگردوں کواستعمال کرنے نہیں دیں گے، اگر معاہدے پر افغانستان عمل کرے تو پاکستان سمیت دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا دو نمبر آدمی ہے کہ اس کو فائر ہی نہیں لگا اور ڈرامہ دو ماہ سے کررہا ہے، اگر اس کی ٹانگ پر فائر لگا ہوتا تو پھر فریکچر کیوں نہیں ہوا، یہ عجیب بات ہے، اور اگر فائر لگا بھی ہوتا تو دو ہفتوں میں وہ بہتر ہوچکا ہوتا مگر وہ آج بھی کہتا ہے ڈیڑھ ماہ مزید وقت چاہیئے۔