ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے۔لاہور میں ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرآباد حملے کے تحقیقات کےلیے قائم جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اندر سے چیزیں لیک ہوئیں اور ہمارے مخالف صحافی کو فراہم کی گئیں۔ یہ جرم ہے کہ جے آئی ٹی سے انفارمیشن لیک کرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد حملے میں ایک نہیں 3 شوٹرز تھے۔ ہمارے ہوتے ہوئے ہمارا ڈی پی او جے آئی ٹی میں نہیں آرہا۔ کون ہے جو انکو روک رہا ہے، ظاہر ہے کوئی طاقت ور ہے جو روک رہا ہے۔وزیرآباد واقعے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو ویڈیو بنانے کاکس نے کہا ؟ کس نےکہا تھا کہ ملزم نوید کی ویڈیو بنا کر مخالف صحافیوں کو دیں؟ بیک گراؤنڈ چینج کرنے کا حکم کس نے دیا، وہ کون تھا؟