کراچی میں آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اور چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔کراچی میں آٹے کا بحران بڑھتا جارہا ہے، اوردوسری طرف آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹے میں 10 روپے اور صرف پانچ دن میں 30 روپے فی کلو کے ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔گندم کی فی کلو قیمت 135 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 160 روپے تک جا پہنچی ہے، جب کہ فائن اور مل کا آٹا بھی مہنگا ہوکر 145 روپے فی کلو سے سے تجاوز کرگیا ہے۔آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹے میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ جنوری کے5 دن میں آٹے اور گندم کی قیمت میں 30 روپےفی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔