ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری
معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے سینئراسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے قوانین کیخلاف ورزی پر طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پر جاری کیے۔
جج نے اسلام آباد پولیس کومحمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتارکر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مسلسل عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کیے۔خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کیخلاف سی ڈی اے قوانین کیخلاف ورزی اور مارگلہ کی پہاڑیوں پرقدرتی حسن تباہ کرنے کا مقدمہ 2008 سے زیرسماعت ہے۔