امریکا کو ایک بار پھر شدید برفانی طوفان کا سامنا, نظام زندگی درہم برہم

امریکا کی مختلف ریاستوں کو ایک بار پھر شدید موسم نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، طوفانی برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا.
کیلیفورنیا سمیت کئی ریاستیں برفانی طوفان اور سیلاب کی زد میں ہیں، جس کے باعث 2 کروڑ افراد کو خطرات لاحق ہیں، سیارا میں چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے، ڈینور ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔منی سوٹا اور ساوتھ ڈکوٹا میں صورتحال زیادہ خراب ہے یہاں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے، درجنوں گاڑیاں برف میں دھنس گئیں۔امریکا کی جنوبی ریاستوں کو سیلاب اور طوفان ٹورنیڈوز کا سامنا ہے، الاباما اور آرکنساس میں ٹورنیڈوز نے تباہی مچادی، کینٹکی میں سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔