آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ایک مرتبہ پھر تنازع پیدا ہوگی،سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے بھیجے گئے تینوں نام مسترد کر دئیے
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے آئی جی کیلئے بھیجے گئے تینوں نام مسترد کر دئیے ہیں جس کے بعد وفاق اور سندھ حکومت میں ایک بار پھر تنازع ہو گیا ہے،،، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو جو تین نام بھیجے ان میں کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر، رفیق حسین بٹ اور خان بیگ کے نام شامل ہیں،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا مقصد صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلٰی کو آئی جی کے انتخاب کا اختیار دینا تھا،،، مگر سندھ حکومت نے اسے مسترد کر دیا،،، اور فیاض لغاری کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔ آئی جی سندھ کے حوالے سے سندھ اور وفاق میں تنازع بڑھنے لگا ہے، شرجیل میمن کہتے ہیں کہ آئی جی سندھ کے لیے وفاق کے تینوں نام تسلیم نہیں ،انکا کہنا تھا کہ فیاض لغاری قابل اور سینئر افسر ہیں ،پہلے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں امید ہے وفاق آئی جی سندھ کی تعیناتی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں آئی جی کے لیے فیاض لغاری کا نام وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔