عید الفطر منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ جاری.ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر رش۔
عید الفطر سے قبل آج چھٹی کے باعث بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز پر دوسرے شہروں کو جانیوالے کا رش ہے۔ آبائی علاقوں سے دوسرے شہروں میں روزگار کیلئےآئے افراد کی واپسی جاری ہے۔ دوسرے علاقوں سے سلسلہ روزگار کیلئے بڑے شہروں میں آنیوالے افراد اپنے علاقوں کو روانہ ہونے کےلئے بس اڈوں پر اہل و عیال سمیت پہنچ رہے ہیں۔ عید پر حکومت کی جانب سے خصوصی ٹرینیں بھی چلا ئی جارہی ہیں۔ سپیشل ٹرینوں کے کراے بھی کم ہے۔ دوسری جانب بس اڈوں پر آبائی علاقوں کو جانیوالے پردیسیوں سے ٹرانسپورٹرز منہ مانگا کرایہ وصول کررہے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کے رویے پر پردیسی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ سرکاری نرخ نامے نہ دکھانے پر کئی مقامات پر مسافروں اور ٹرانسپوٹرز میں جھگڑے بھی ہوئے ہیں۔ پردیسیوں کا کہنا ہے کہ حکومت زائد کرائے وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائے۔