پاناما کیس پر عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے ,ایسا رد عمل نہیں دیں گے جس سے ملک میں انارکی پھیلے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

وقت نیوز کے پروگرام اپنا اپنا گریبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ، سیاسی معاملات کو عدالتوں میں نہیں لے جانا چاہیے، کیونکہ عدالتوں میں مرضی کے مطابق فیصلے نہیں آتے،،جو کچھ ہورہا ہے یہ احتساب کے نام پر پہلے بھی ہو چکا ہے، عمران خان نے سیاست میں گند ڈال دیا ہے ،، جب وہ گالیاں دیں گے تو کوئی نہ کوئی تو انہیں جواب دے گا،، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے وہ مانیں گے اور اسے نہ مان کر ملک میں انارکی پیدا نہیں کریں گے، کیونکہ عدالت کا فیصلہ حق میں آئے یا مخالفت میں اسے لاگو ہونا ہی ہوتا ہے،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہو کر تمام سوالوں کا جواب دیں گی،، لیکن بطور خاتون ان کا احترام کیا جانا چاہیے تھا،، بینظیر کے ساتھ ظلم جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ دور میں ہوا ،، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت جتنی مضبوط تھی اتنی دیر تک پرویز مشرف کو پاکستان میں روکے رکھا،، چار مارشل لاؤں کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت میں ابھی اتنی طاقت نہیں کہ مشرف کو روکے رکھتی