ملک میں آج تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں کو گرمی اور حبس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ گرشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو،لاڑکانہ اورموہنجودڑومیں چھیالیس ڈگری ریکارڈ ہوا۔ جیکب آباد، سکھر، سبی، بھکر میں پنتالیس جبکہ روہڑی، شہید بینظیر آباد چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ باران راحمت متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔