وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز صاحبہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے
دختر اول مریم نواز صاحبہ کی جے آئی ٹی میں پیشی، اسلام آباد کو سیل کردیا گیا، سیکیورٹی پلان کے مطابق 25 سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی تمام سڑکیں بند کردی گئیں،عام شہری کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی،جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے واقعہ پارک کو بھی خالی کرالیا گیا، پلان کے مطابق 4ایس پیز، 11ڈی ایس پیز اور 33انسپکٹرز نے ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے، پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی کی تمام نفری صبح چھ بجے ہی ڈیوٹی پر پہنچ گئیدوسری طرف مریم نواز صاحبہ کے حق میں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر پوسٹرز آٓویزاں کر دیے گئے، مریم نواز کی تصویر والے پوسٹرز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ارد گرد شاہراہوں پر لگائے گئے، جن پر قوم کی بیٹی مریم نواز، میری آواز مریم نواز کے نعرے درج تھے، پوسٹرز پر وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا،وزیر داخلہ چودھری نثار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی تصاویر بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹرز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے۔