مریم نواز صاحبہ کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود ہے

مریم نواز صاحبہ وزیراعظم ہاؤس سے گاڑیوں کے بڑے قافلے میں جوڈیشل اکیڈمی کیلئے روانہ ہوئیں، ان کے شوہر کیپٹن صفدر گاڑی چلا رہے تھے، وہ روانہ ہونے سے پہلےاپنی والدہ سے گلے ملیں، حسن نواز، حسین نواز اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی مریم صاحبہ کے ہمراہ تھے۔مریم نواز صاحبہ کی آمد پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف فضا نعروں سے گونج اٹھی،ملک بھر سے آئے مرد وخواتین کارکنوں نے برجوش انداز سے قائد کی بیٹی کا استقبال کیا، خواتین ورکرز نے مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے،، اس موقع پر مریم نواز زندہ باد، قوم کی بیٹی مریم نواز، اور میری آواز مریم نواز کے نعرے لگائے گئے، مریم نواز صاحبہ نے کارکنوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا۔جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی رہنما، دانیال عزیز، انوشے رحمان، طلال چودھری، طاہر اورنگزیب، مائزہ حمید، مصدق ملک، ماروی میمن، آصف کرمانی، مئیر راولپنڈی، حنیف عباسی سمیت کئی لیگی رہنماؤں نے بھی قائد کی بیٹی کا بھرپور استقبال کیااس سے پہلے مرد و خواتین کارکن قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچے، بڑے بڑے ٹرکوں پر مریم نواز اور لیگی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے پوسٹز اور بینرز آوایزاں کئے گئے تھے،، لیگی ورکرز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت ضرور سرخرو ہو گی ۔