مریم نوازکی پیشی، جوڈیشل اکیڈمی جانے والے راستے سیل

وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی بدھ کو جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر سیکٹرایچ ایٹ اورآئی ایٹ کے متعددراستے بھی سیل کردئیے گئے تھے ۔ٹریفک پولیس اسلام آباد پولیس نے سیکورٹی پلان بھی جاری کر دیا تھاجبکہ شہرمیں2500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔مریم نواز کی پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں واقع گارڈن فلائی اوورسے جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانیوالاراستہ بندر ہاتاہم شہریوں نے صاحبزادہ عبدالقیوم روڈاستعمال کیا۔ الشفا ء ہسپتال سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا روڈ جبکہ میر ظفراللہ جمالی روڈ سے گلی 7سیکٹر ایچ ایٹ فور کی طرف راستہ بند رہا،اس کے بدلے شہریوں نے بیکن ہائوس سکول اور میر ظفراللہ جمالی روڈ استعمال کیا۔ جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرالیا گیا تھا۔اس موقع پر4ایس پی، 11ڈی ایس پی اور 33انسپکٹرز نے ڈیوٹی انجام دیں جبکہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی تمام نفری صبح 6 بجے ڈیوٹی پر پہنچی تھی۔