مریم نوازصاحبہ ایک عام شہری ہیں ، جن کا کریمنل انوسٹیگیشن کیلئے پیشی کے موقع پر سرکاری پروٹوکول ناقابل قبول ہے:عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک عام شہری مریم نوازصاحبہ کی کریمینل انوسٹیگیشن کیلئے پیشی کے موقع پر سرکاری پروٹوکول ناقابل قبول ہے،،عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو حتمی طور پر طے کرنا ہے کہ پاکستان ایک جمہوریت ہے یا بادشاہت،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ کی پیشی کے موقع پر ان کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا ،، جبکہ ان کے خلاف کرمینل انویسٹی گیشن ہو رہی ہے ،، مریم نواز صاحبہ کے سرکاری پروٹوکول کا کوئی جواز نہیں بنتا
مریم نواز صاحبہ کو خاتون پولیس افسر کی جانب سے سیلوٹ کرنے پر عمران خان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، کہا کہ مجرمانہ تحقیقات سے قبل پولیس اہلکار کی جانب سے سیلیوٹ حیران کن ہے۔
جے آئی ٹی کی کارروائی پر کپتان کی پوری نظر،،، مریم نواز صاحبہ کی پیشی کے دوران بھی عمران خان فل ایکشن میں نظر آئے،،، مریم نواز صاحبہ جب فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں تو ایس ایس پی سپیشل برانچ ارسلا سلیم نے آگے بڑھ کر ان کی گاڑی کا دروازہ کھولا،،، اور انہیں سیلوٹ کیا،،، مریم نواز کے ہاتھ سے گرنے والا پین بھی خاتون افسر نے اٹھا کر دیا،، خاتون ایس ایس پی سپیشل کے اس فعل پر کپتان برہم ہو گئے،،، اپنے ٹوئٹر پیغام میں کپتان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول کس حیثیت سے دیا جا رہا ہے، مجرمانہ تحقیقات سے قبل پولیس اہلکار کی جانب سے سیلیوٹ حیران کن ہے۔،،، قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ انہیں جمہوریت چاہیے یا بادشاہت۔