سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے درمیان خطے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی

سعودی قطر تنازعے کے بعد جرمنی کی امن کوششیں تیز ہوگئی ہیں،سعودی خبر رسال ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز جرمن وزیرخارجہ قطر پہنچے جہاں انھوں نے حکام سے ملاقات کی ، اور اب جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کیا، دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عرب خطے کی موجودہ صورت حال اور، قطر کے ساتھ تنازعے اور عالمی مسائل پربھی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور برلن۔ ریاض تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق کیا ، اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا