آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی
لندن اور ویلز میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی، گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں ابتک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں، تاہم ثناء الیون ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم آسٹریلیا کو ہرا کر شکستوں کا جمود توڑے کے لیے پر عزم ہے،
آسٹریلیا کی ٹیم ابتک اپنے تینوں مچز جیت پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ پاکستان تمام میچز ہار کرساتویں نمبر پرموجود ہے، آج کھیلے جانے والے دیگر میچز میں
انگلینڈ کامقابلہ جنوبی افریقہ جبکہ بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔آسٹریلیا اورپاکستان کے درمیان گراس روڈ لیسٹر میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔