موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے:شہباز شریف

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں برطانوی تعاون کو تحسین کی نظرسے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کی نسبت دو ہزار سترہ کا پاکستان زیادہ محفوظ، پرامن،معاشی طورپر مستحکم اورخوشحال ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےمثال کامیابیاں ملی۔ سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے تیرہ سو بیس میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مبارکباد دی اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ آنے والے وقتوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے