بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی بڑھائی: نواز شریف
وزیراعظم نوازشریف دوروزہ دورے پرتاجکستان پہنچے جہاں تاجک صدر ایمومالی رحمون نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم کی دو شنبے ایئر پورٹ پرآمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پروزیراعظم کےہمراہ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور وفاقی وزراء خرم دستگیر،خواجہ آصف،چیئرمین ایف پی سی سی آئی بھی موجود تھے۔تاجک صدرسےون آن ون ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی بڑھائی گئی، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری مثبت کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ افغانستان میں امن اور سلامتی پاکستان کے مفاد میں ہے