قوم کی بیٹی ریاست کو بچانے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی۔مشکل وقت ضرور ہے لیکن نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں: ریٹائرڈ صفدر
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے داماد کیٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ہم راہ حق پر ہیں اور پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ملک کی پوری عوام اپنے لیڈر کی زیر کفالت ہوتی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں، مخالفین کی چالیں الٹی ہوجائیں گی۔۔ مریم نواز صاحبہ قائداعظم کا پاکستان بچانے کیلئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئیں۔۔ عمران خان دوسروں کی بیٹیوں پر الزام لگانے کی بجائے اپنی بیٹی کو سایہ فراہم کریںانہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو اللہ نے ہر میدان میں سرخرو کیا۔ ملک کی خاطر زیادتیاں برداشت کر رہے ہیں۔ مشکل وقت ضرور ہے لیکن نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیںعمران خان سوچیں کہ آپ کا کیا بنے گا۔۔