احساس ہو گیا کہ ان کے پاس کچھ نہیں، یہاں بلا کر صرف الزام ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں اس لئے نشانہ بنایا گیا: مریم نواز صاحبہ
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز صاحبہ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریبا دو گھنٹے تک جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دئیے،،، پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز صاحبہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جوپوچھا اس کا جواب دے دیا، 70،60یا80 کی دہائی میں فیملی بزنس کے اردگرد سوالات گھوم رہے ہیں، سرکاری پیسے سے متعلق سوال توبنتا ہےمگرذاتی کاروبارپرنہیں بنتا۔
مریم نواز صاحبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے رحمانہ احتساب کا باربارسامنا کیا ہے، یہ پہلا نہیں پانچواں احتساب ہے، کوئی کرپشن نہیں ہوئی اس لیے سامنے نہیں آئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پہلی لیکس نہیں ،ڈان لیکس میں بھی انہیں شامل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم میں ان کا نام نہیں تھا، انہیں صرف اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ نواز شریف کی بیٹی ہیں۔ اس شخص کی بیٹی ہیں جس نے انہیں حق کے لیے کھڑا ہونا سکھایا، کیا یہ سمجھتے ہیں کہ بیٹیوں کوشامل کرکے نوازشریف کوامتحان میں ڈالیں گے، جن کوبیٹیوں کی قدرنہیں وہ یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے۔
مریم نواز صاحبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جتنے بھی بڑے پراجیکٹس ہیں اس پرن لیگ اورنوازشریف کی مہرہے، نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے اور پانچویں بار بھی، روک سکتے ہو تو روک لو۔ روک لو نواز شریف کو ورنہ دوہزار اٹھارہ میں پھر وزیراعظم بن جائے گا۔
مریم نواز صاحب کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس مانگ تانگ کے سوا کچھ نہیں ان سے سوال کیوں نہیں پوچھتے،،، ہم نے حساب دیا اور دے رہے ہیں ،تین نسلوں کا حساب دیا، وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں رلائیں گے یہ طاقت صرف اللہ کے پاس ہے،،، پوراپاکستان ،ن لیگی کارکن ان سےیکجہتی کیلیےآئے،انکی شکر گزار ہیں،، یہ سپورٹ،جذبہ اورخلوص ہمیشہ یاد رہے گا