بھارتی فوج نے پیلٹ گن کے بعد کارنر شاٹ گن کے سہارے کشمیریوں پر حملہ کرنے کا پرگرام بنا لیا۔

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ پیلٹ گن کے بعد مقبوضہ کشمیر کے پتھربازوں کا ایک اور علاج ڈھونڈ لیا گیا ہے اور جلد ہی پتھربازوں پر اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ علاج کارنر شاٹ گن ہے۔ اب اسرائیل کے تعاون سے ہی ملک کے مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں پنج لایڈ میں کارنر شاٹ گن بنائی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ماہرین بتاتے ہیں کہ کارنر شاٹ گن کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اسے چلانے کے لئے پتھربازوں کے سامنے آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ خود کو چھپاتے ہوئے دیوار کی اوٹ میں کھڑے ہو کر کارنر شاٹ گن چلائی جا سکتی ہے۔ اس گن کے آگے کا حصہ کسی بھی سمت میں گھوم جاتا ہے۔ گن کے ساتھ ایک ڈسپلے بھی ہے اور دیوار کی اوٹ میں کھڑے کھڑے گن میں لگے کیمرے کی مدد سے ڈسپلے پر پتھربازوں کی لوکیشن دیکھی سکتی ہے۔پیلٹ گن نہیں اب کارنر شاٹ گن کے سہارے مقبوضہ کشمیر میں پتھربازوں سے نمٹے گی بھارتی فوج جس سمت میں پتھرباز کھڑے ہیں ، اسی سمت میں گن کا منہ کرکے پلاسٹک کی گولیاں داغی جاسکتی ہیں۔ ایک مرتبہ پتھربازوں کی بھیڑ کی لوکیشن معلوم کرلینے کے بعد دیوار کی اوٹ میں کھڑے ہو کر پتھربازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔