شریف فیملی کوسوال سننے کی عادت ہے اور نہ جواب دینے کی۔ مریم نواز صاحبہ منی ٹریل کے سوال پر ناراض ہوئیں: فواد چودھری
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر چلی گئیں۔سیاستدان کو تلخ سوالوں کا بھی جواب دینا چاہئے۔ ان کی کئی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے ہی قائم کی۔ کیا سپریم کورٹ اور ادارے سوال پوچھنے کا حق نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ کو بتانا چاہیے تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کون کر رہا ہے۔ پاکستان کو پیسہ کمانے کی فیکٹری سمجھ کر چلایا گیا۔مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں کہ ہم پر الزام کیا ہے۔آپ نے اربوں روپے چوری کیے اور بچوں کے نام پرجائیداد بنالی،قوم کے پیسوں کاحساب دینا ہو تو کہتے ہیں بیٹیوں سے سوال نہ پوچھا جائےفواد چودھری کا کہناتھاکہ مریم نواز صاحبہ سارے تماشے میں اپنے والد کی فرنٹ ویمن ہیں۔شریف خاندان کوتمام سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ اپنے خلاف سازشوں کیلئے یہ تینوں بہن بھائی کافی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی تینوں نسلوں کاحساب ہی گڑبڑہے، حسین نواز کی پیشی نواز شریف کے بیان پر، اور مریم نواز کی پیشی حسین نواز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی سیاسی موت واقع ہوگئی، مریم نوازکی پیشی سےن لیگ کےسیاسی جنازےکاآغازہوگیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف ایک نسل، میاں نواز شریف صاحب کا احتساب مانگا تھا، تینوں نسلیں آپ نے کھول کر سامنے رکھیں ،، مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی ہماری وجہ سے نہیں ، حسین نوازکی پیشی نوازشریف کےاسمبلی میں دیےبیان پرہورہی ہے، حسین نواز نےٹی وی پرآکربیان دیاکہ مریم نوازٹرسٹی ہیں، مریم نوازکی پیشی حسین نوازکی وجہ سےہورہی ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی تینوں نسلوں کاحساب ہی گڑبڑہے،، مسلم لیگ ن کی سیاسی موت واقع ہوگئی،، مریم نوازکی پیشی سےن لیگ کےسیاسی جنازےکاآغازہوگیا۔ سپریم کورٹ سے گزارش ہے فیصلہ اردومیں دیں،، ایسانہ ہویہ مٹھائیاں بانٹناشروع کردیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کہہ رہےہیں اسٹیبلشمنٹ سازشیں کررہی ہے، دانیال عزیز پرویز مشرف کے رائٹ ہینڈ تھے،، اسٹیبلشمنٹ کےپنگھوڑے میں پیداہونیوالےسازشوں کاکہہ رہےہیں،، پاکستان کی عدلیہ اور اداروں کےخلاف کام کررہےہیں، سپریم کورٹ کو اداروں کوکمزورکرنیکا نوٹس لینا چاہیے