مریم نواز کی آمد پر راستے بند کرے شہریوں کے حقوق سلب کئے گئے۔ پولیس نے انہیں کس قانون کے تحت پروٹوکول دیا:بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنے اور اپنے خاندان پر لگے کرپشن کے الزامات کا دفاع کرنے پیش ہوئیں۔ ان کے پاس کون سا ریاستی عہدہ ہے کہ پولیس نےراستے بند کئے اور شہریوں کے حقوق سلب کرکے انہیں پروٹوکول دیا۔ پاکستان کے قانون کے تحت صرف صدر،وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر چند عہدوں کیلئے سیکیورٹی کی خاطر اس سہولت کی اجازت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اس پروٹوکول پر سرکاری خزانے سے رقم خرچ ہوئی۔ تحریک انصاف کو لاک ڈاؤن کی کال پر اسلام آباد میں محصور کیا گیا ۔ آج اسلام آباد بند کرکے گلو بٹوں کو کھلا چھوڑدیا گیا۔