مریم نواز کا شاہانہ پروٹوکول، والدہ نے مریم کو قرآن پاک کے سائے میں رخصت کیا۔
مریم نواز شریف جب بدھ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے روانہ ہوگئی تو حسن اور حسین نواز بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے ۔جب کہ مریم نواز شریف جس گاڑی میں سوار ہیں وہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر چلا رہے تھے۔ مریم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی اور گھر سے روانہ ہونے سے قبل کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی تھی ۔مریم نواز کی والدہ نے انہیں قرآن پاک کے سائے میں رخصت کیا۔