چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائیر چیف سہیل امان سے ملاقات کی
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد پر ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے ائیر چیف سے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے افسران اور ائیر مین کے جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جنگی استعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔