مجرمانہ تحقیقات سے قبل پولیس اہلکار کی جانب سے سیلیوٹ حیران کن ہے: عمران خان
جے آئی ٹی کی کارروائی پر کپتان کی پوری نظر، مریم نواز صاحبہ کی پیشی کے دوران بھی عمران خان فل ایکشن میں نظر آئے، مریم نواز صاحبہ جب فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں تو ایس ایس پی سپیشل برانچ ارسلا سلیم نے آگے بڑھ کر انہیں سیلوٹ کیا،،، مریم نواز کے ہاتھ سے گرنے والا پین بھی خاتون افسر نے اٹھا کر دیا، خاتون ایس ایس پی سپیشل کے اس فعل پر کپتان برہم ہو گئے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں کپتان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول کس حیثیت سے دیا جا رہا ہے، مجرمانہ تحقیقات سے قبل پولیس اہلکار کی جانب سے سیلیوٹ حیران کن ہے۔،قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ انہیں جمہوریت چاہیے یا بادشاہت۔