حیرت ہے سال گزرگیا لیکن مریم نوازکو الزامات کا پتہ نہیں چلا: رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود
اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کے دوران رہنما پی پی ٹی آئی شفقت محمود نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مارکی داستان بہت لمبی ہے۔ حیرت ہے سال گزرگیا لیکن مریم نوازکو الزامات کا پتہ نہیں چلا۔ نوازشریف کی ایک بیٹی جو اسحاق ڈار کی بہو ہیں انکا نام نہیں آیا اس لیے انہیں نہیں بلایا گیا۔ شفقت محمود نے کہا مریم نواز کو اس لیے بلایا گیا کیونکہ وہ کہتی ہیں انکی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی سے نکل کے عمران خان پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے وہ ساتھ والے کمرے میں بیٹھتے ہیں۔ قطری شہزادے کا خط نون لیگ نے پیش کیا ہے اسے پاکستان لانا بھی انکی ذمہ داری ہے۔ قطری کو پاکستان لائیں یا ٹرانزیکشن ریکارڈ پیش کریں۔انہوں نے کہا حسین نواز اربوں روپے کی جائیدادکے مالک ہیں، کوئی پتا نہیں یہ رقم کہاں سے آئی۔ وفاقی وزرا جے آئی ٹی کو خوفزدہ کررہے ہیں۔