سرفرازاحمد قومی ٹیسٹ ٹیم کے بتیسویں کپتان بن گئے

تیس سالہ سرفرازاحمد قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنےوالے بتیسویں کپتان ہیں۔انکے کیریئرپر نظر ڈالی جائےتووہ بارہ فرسٹ کلاس میچوں میں کپتانی کرچکے ہیں۔ سرفرازاحمد نےفرسٹ کلاس کیریئر میں دس سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے دو ہزار چھ میں انڈرنائنٹین ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وہ پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان بھی ہیں۔ سرفرازاحمد مصباح الحق کے بعد تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے دوسرے کپتان ہیں۔ سرفراز احمد نے بطور کپتان ٹی ٹوینٹی میں سات میچ جیتے، ایک ہارے۔ جبکہ ون ڈے میں بھی سات میچ جیتے اور دو ہارے۔ انہوں نے وسیم باری، راشد لطیف، امتیاز احمد اور معین خان کے بعد پانچویں وکٹ کیپر کپتان کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سرفراز احمد کا ٹیسٹ ٹیم کے قائد کے طور پر پہلا امتحان اکتوبرمیں متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جب وہ سری لنکا کا سامنا کریں گے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی شامل ہیں۔