چالیس سال تک مارشل مائنڈ سیٹ کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا:آصف زرداری
پانچ جولائی کوپیپلزپارٹی کی جانب سے جمہوریت پرشب خون کے عنوان سے دادو میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا سی پیک سے خطے کی معاشی صورتحال تبدیل ہوجائے گی جس کے اثرات پنجاب کے ساتھ باقی تینوں صوبوں میں بھی یکساں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کوملک کے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت اورجمہوریت پر شب خون مارا گیا،انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقاربھٹوکو ملک چھوڑنے کا کہا گیا مگربھٹو نے موت قبول کی مگرملک سے باہربھاگے نہیں اورآج کے وزیراعظم پاناما لیکس اور جی آئی ٹی سے خوفزدہ ہیں،انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹوجب ملک واپس آتی تھیں توان کیخلاف کارروائیاں کرکے انہیں جیل بھیجا جاتا تھا۔اب جب نوازخاندان اوراس کی بیٹی کو جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہماری جے آئی ٹیاں تھانوں میں اورنوازخاندان کی اے سی کمروں میں ہورہی ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ آصفہ کو میں نے نوابشاہ سے انتخابات لڑنے کا مشورا دیا ہے مگروہ لیاری سے انتخابات لڑنا چاہتی ہیں۔