صادق آباد: ڈاکو 10 مزدوروں کو اغواء کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے.
رحیم یارخان کے نواحی علاقہ سے ڈاکو 10 مزدوروں کو اغواء کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے، اغواء ہونے والے مزدور آم کے باغ میں کام کررہے تھے، واقعہ تحصیل صادق آباد کے علاقہ جمال دین والی میں پیش آیا مزدور رات کو باغ میں سوئے ہوئے تھے کہ اندھڑ جانو گینگ کے 20 سے زائد ڈاکوئوں نے مزدوروں کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے، ڈاکو دریائے سندھ کے کچے کے علاقہ میں روپوش ہو گئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقہ میں پہنچ گئی ہے اور مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔