نواز شریف کی فیصلہ مؤخر کرنے کی فرمائش عجیب ہے، نواز شریف شیر بنیں اور واپس آجائیں۔ بابراعوان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز سریف نے جو فرمائش فیصلہ موخر کرنے کی ہے وہ عجیب ہے۔ فیصلے کی تاریخ بدل دی جائے ایسا فیصلہ کبھی نہیں ہوا۔ نواز شریف شیر بنیں اور واپس آئیں انگریز کے ملک میں بیٹھ کر ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں. ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سزا میں جائیداد ضبط 14 سال کی قید اور نااہلی ہو سکتی ہے،ملزم کو سزا میں جرمانہ چوری کی ڈبل رقم کے برابر ہوگا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملزمان موجود نہ ہوں تو ان کے نمائندے کی موجودگی میں سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔