سابق وزیراعظم کے پرنسل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ایک اور اہم گرفتاری، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسل سیکریٹری فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو نیب میں پیش ہونے کیلئے 11 بار بلایا گیا جس میں سے صرف وہ 4 مرتبہ ہی پیش ہوئے، فواد حسن فواد آج نیب لاہور پہنچے تو انہیں سوالنامہ دیا گیا لیکن وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے، ذرائع کے مطابق سکینڈل میں خاطر خواہ جواب نہ دینے پر فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا گیا۔فواد حسن فواد نوازشریف کے انتہائی قریبی شخصیت ہیں اور انتہائی طاقتور سرکاری افسر سمجھے جاتے ہیں، آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد چیمہ بھی نیب کی حراست میں ہیں ۔ جنہیں بدھ کے روز نیب عدالت نے تیرہ جولائی تک ریمانڈ پر بھجوایا تھا۔۔۔ نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کئے جانے والے چالان میں احد چیمہ سمیت شریک ملزمان کو گنہگار قرار دیا گیا ہے، چالان میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے شریک ملزمان کے ساتھ مل کر سرکاری خزانے کو چھ سو ساٹھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، دوسری جانب نیب کی جانب سے دائر سے کیے جانے والا ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، ریفرنس میں دیگر ملزموں میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق،چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوائی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر، سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ بھی شامل ہیں۔