حکمران برطانیہ جا کر اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، انہیں اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور اداروں کا احترام کیا ہے، حکمران برطانیہ جا کر اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، انہیں اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے اور ڈیموں کی تعمیر شامل ہے، اگر ڈیمز نہ بنائے گئے تو ہماری زراعت تباہ ہو جائے گی، ہمارا کام عوام تک جانا ہے ہم عوام میں جاہیںگے، وزرات عظمی کا فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے، ہمارے مخالفین میں فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں اسی لئے ان کے امید وار انہیں چھوٹ کر جا رہے ہیں۔