مسلم لیگ ن کے باغی رہنما ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
مسلم لیگ کے باغی رہنما ظفرعلی شاہ نے عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،،،اس موقع پرعمران خان کا کہناتھا جمعہ کونوازشریف کا فیصلہ آنا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں میرا انتظار کیا جائے،،، نوازشریف آپ بیشک نہ آئیں آپ فیصلہ اخباروں میں پڑھیں گے۔جب آپ پاکستان آئیں گے تواڈیالہ جیل آپ کا منتظرہوگا۔انھوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے 25 جولائی تک سیاسی لوگوں کوگرفتارنہ کرنے کا اقدام سمجھ سے بالا ترہے،،،کیا قانون ایسا ہوتا ہے؟اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں،،اس طرح ہم اس ملک کو بنانا ریپبلک بنارہے ہیں۔سید ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے آخری حصے میں مذہبی اور سیاسی فرض ادا کرنا چاہتا ہوں،یہ میری زندگی کا آخری سیاسی فیصلہ ہوگا،اب سے عمران خان میرے قائد ہیں۔پریس کانفرنس کے اختتام پرعمران خان نے ظفرعلی شاہ کوپارٹی پرچم بھی گلے میں پہنایا۔