شریف خاندان نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سات روز کیلئے موخر کرنے کی استدعا کر دی
شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ کر لیا گیا،،، نواز شریف اور مریم نواز نے فیصلہ اپنی موجودگی میں سنانے کیلئے اسے سات روز کیلئے موخر کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ،،، درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک ہے،، رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے چھ جولائی کو پیش ہونا ممکن نہیں،،، جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے درخواست لینے سے انکار کردیا،،، جس پر نواز شریف کے نمائندے ظافر خان نے ڈیوٹی جج ارشد ملک سے صرف درخواست وصولی کی درخواست کی،،، احتساب عدالت نمبر دو نے دونوں درخواستیں کمرہ عدالت نمبر ایک میں بھجوا دیں، رجسٹرار آفس ہدایات پر عدالتی عملے نے درخواستیں وصول کرلیں،،، درخواستوں کی نقول نیب پراسکیوٹر کے حوالے کر دی گئیں،،، کل ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے سے قبل فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوگی،،، استدعا مسترد ہونے کی صورت میں کل ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔