مسلم لیگ کامیاب ہو گی، سازشیں عوام کے سامنے رکھ دی ہیں، تمام فیصلے اب عوام پر چھوڑتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے حق میں دونوں حلقوں سے فیصلہ آگیا ہے، وہ الیکشن لڑیں گے بھی اور مسلم لیگ ن دونوں حلقوں سے کامیاب بھی ہو گی، اہلیہ کہ طبیعت بہتر ہوتے ہی نواز شریف واپس آ جائینگے، سازشیں عوام کے سامنے رکھ دی ہیں، تمام فیصلے اب عوام پر چھوڑتے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ اداروں نے الیکشن میں مداخلت کر کے اسے متنازع بنایا، امید ہے اس بار الیکشن شفاف اور غیر متنازعہ ہوں۔ احتساب عدالت کا جو فیصلہ آئے گا سب جو پتہ چل جائے گا. پاکستان میں ن لیگ کی لیڈرشپ موجود ہے، تمام لیڈرز بهرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں ن لیگ بهاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔