نیب کرپٹ سیاستدانوں کو گرفتار نہ بھی کرے تو ہم انہیں پچیس جولائی کے بعد پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نیب کو سیاستدانوں کو الیکشن تک گرفتار نہ کرنے کے بیان پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،، کہا ،، نیب نواز شریف کو سزا دے کیونکہ یہ غریب قوم کا پیسہ چوری کرکے باہر لے کر گیا ہے ،،نیب سیاستدانوں کو کیوں نہیں پکڑتا ،، یہ کس قانون میں لکھا ہوا ہے،، چیئر مین نیب صاحب ،، ان چوروں کونہ بھی پکڑیں لیکن 25جولائی کے بعد ہم ان کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے،، عمران خان نے کہا کہ ،، ملک پر 27ہزار ارب قرضہ ہے،، چار سالوں میں دبئی میں پاکستانیوں نے نوسو ارب کے گھر خریدے ،، یہ وہ لوگ ہیں جن میں سے ایک نے کہا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟،، نواز شریف نے ملک کا اربوں روپیہ چوری کیا ،، اس کے ساتھ یہ خصوصی سلوک کیوں ہو کہ وہ واپس آئے تو فیصلہ سنایا جائے،، انہوں نے کہا کہ ،، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فوج کو امپائر کہتے ہیں لیکن اب جب بارش پڑی ہے تو شہباز شریف کو پتا چلا کہ امپائر اللہ ہے،، بارش کے بعد لوگوں کو پتہ چلا کہ ترقی صرف اشتہاروں میں تھی،، عمران خان کا کہنا تھا ،، پاکستان میں سیاسی جماعتیں خاندانی پارٹیاں بن چکی ہیں ،، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے،، نواز شریف لیڈر نہیں ہے،، اب اس کا بھائی لیڈر بننے کی کوشش کر رہاہے۔ ۔۔