عالمی عدالت 17جولائی کو کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنائے گی، دفتر خارجہ کی تصدیق
عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے)17جولائی کوپاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔دفتر خارجہ کے نے 17جولائی کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے آئی سی جے کیس کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوششن یادیو کو 3مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جن پر جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت دونوں ممالک کے وکلا کے دلائل ختم ہونے کے بعد 22فروری 2019کو مکمل کی تھی۔آئی سی جے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کلبھوشن یادیو کیس کی عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد عدالت اب مشاورت کرے گی۔عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ فیصلہ17جولائی کو سنائے گی۔ عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس سے متعلق کیس کا فیصلہ22فروری کو محفوظ کیا تھا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کیس بہتر طریقے سے لڑا، امید ہے فیصلہ حق میں آئے گا۔کلبھوشن یادیو کو تین مارچ 2016کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت بھارتی جاسوس کا ٹرائل کیا اور سزائے موت سنائی۔کلبھوشن نے گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2003میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چاہ بہار ایران میں کاروبار شروع کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی ۔کلبھوشن یادیو نے 2003اور 2004میں کراچی کے دورے کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔