بھارتی فوج کا سیب کے باغات پر دھاوا،فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ،متعدد زخمی
بھارتی فوج کا سیب کے باغات پر دھاوا،فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ،متعدد زخمی ،لوگوں کا جائے وقوعہ پر احتجاج،فورسز پر پتھراو،علاقے میں کشیدگی اور خو ف ہراس،دکانیں ،بازار اور تعلیمی ادارے بند،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ہے جبکہ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔بھارتی فورسز کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر علاقے میں محاصرے میں لے کر کی گئی۔بھارتی فوج کو اطلاع ملی تھی کہ شوپیاں میں امام صاحب کے علاقے میں مجاہدین نے پناہ لے رکھی ہے ہے جس پر علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کر کے علاقے میں محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران گاوں نرونی میں سیب کے باغات میں جھڑپ ہوئی جس میں ایک نوجوان شہید ہو گیا جس کے شناخت کا عمل جاری ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا۔اس دوران لوگوں نے قابض اہلکاروں پر پتھراو کیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے مظاہرین پر بھی آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے علاوہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔بھارتی فوج نے سیب کے باغات کو بھی نقصان پہنچایا اور فائرنگ کر کے پھل تبا ہ کر دئیے۔اس دوران علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس کے باعث دکانیں ،بازار اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس پہلے ہی معطل تھی۔آخری اطلاعات تک علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ تھا۔ادھر کرناہ سیکٹر میں فوج کیساتھ کام کررہا ایک مزدور پیر پھسلنے سے کھائی میں گر کر ہلاک ہوا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مزکورہ پورٹر گرمی کی تپش کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔ پورٹر 45سالہ غلام الدین ولد شاہ محمد ساکن درگڑ، کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر راگنی پوسٹ سے ڈوگرا پوسٹ کی طرف سامان سمیت جارہا تھا، جس کے دوران اسکا پیر پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گرا۔اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ وہ 7آر آر کیساتھ کام کرتا تھا۔ایس ایچ او کرنا ہ وسیم احمد بڈو نے کشمیر عظمی کو بتا یا کہ فوجی پورٹرپیر پھسلن کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوا بلکہ وہ زیادہ گرمی کی تپش برداشت نہ کر سکا اور دم تو ڑ بیٹھا ۔