حکومت نے میڈیا کارکنوں کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے،معاون خصوصی اطلاعات
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کارکنوں کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے۔انہوں نے جمعہ کی شام اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جامع میڈیا پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو میڈیا کارکنوں کیلئے تنخواہوں کے نظام کا تعین کریگی۔خصوصی معاون نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت میڈیا تنظیموں کے اشتراک سے یہ پالیسی تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو کارکنوں کو باقاعدگی سے تنخواہیں دینی چاہئیں۔