احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز مقدمے میں حمزہ شہباز کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔عدالت نے رمضان شوگر ملز مقدمے میں نیب کی طرف سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے اس ماہ کی بیس تاریخ کو حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔