اسلام آباد : مندر کی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی۔
عید گاہ شریف میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا اتحاد امت کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ تضادات کا شکار ہے، فرقہ ورانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علماء کرام کو ایک صفحے پر لایا جائے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ابھی تک اسلام آباد میں مندر کیلئے حکومت نے فی الحال کسی قسم کے فنڈز نہیں دیے گئے اور اس کے متعلق فیصلہ بھی وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے اور تمام تر سماجی اور مذہبی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔