الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں -وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں -وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ہم صرف عوام کی خدمات کے لئے آئے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے- الزامات کی منفی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے پاکستان کے عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں - ان عناصر نے اپنے دور میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑائیں - آج ایک بار پھر یہ انتشار پھیلا کر اب عوا م کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنا چاہتے ہیں میرا واضح پیغام ہے کہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کے سفر کو کو ئی نہیں روک سکتا - شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا-عثمان بزدار