ملتان:ایک ماہ میں 20 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
ملتان میں موسم گرما کے دوران ایک ماہ میں 20 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان سے چلے گئے۔ ملتان کی نہروں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ گھر میں بجلی نہ ہونے کے باعث نہر پر نہانےآتےہیں۔نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود ریسکیو کی گزشتہ 1 ماہ کی رپورٹ کے مطابق 20 بچے نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیوافسران کا کہنا ہے کہ نہر میں باعث مقامات پر گہرائی زیادہ ہونے کے وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ قوانین پر عمل درآمد کرانے میں سختی کرے تو کئی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔