ترکی کی لینڈ فورسز کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا
ترکی کی لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل امیت دندا کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں جنرل امیت دندا کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا۔جنرل امیت دندا کو پاکستان اور ترکی کی افواج کے درمیان دفاعی تعلقات کو پروان چڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے حوالے سے شاندار خدمات انجام دینے پر نشان امتیاز ملٹری سے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔